easywords: POETRY

I will describe you some things in my blog that can be used in your daily life even better and highlight some facts that we do not know about it.

Showing posts with label POETRY. Show all posts
Showing posts with label POETRY. Show all posts

Sunday, August 14, 2022

POETRY

August 14, 2022 1
POETRY

POETRY ABOUT BOY .PIC OF BOY
 سَانولی رَنگت کا

 میں اِک عام سا لڑکا

اُلجھنیں بَڑی خاص لیے پِھرتا ہوں


غمِ دَوراں سے لڑتا جھگڑتا

مگر چَشمِ تَر میں اِک آس لیے پِھرتا ہوں




سوزِ دل نہ کر سَکوں جب بیاں کسی سے

اپنی ہی شاعری اُداس لیے پِھرتا ہوں

کوئی نہ جان سکا ہے اب تک جو مَنطق میری

اپنے ہی وَہم و گُمان کے_اَرکانِ قِیاس لیے پِھرتا ہوں

مَن کے صحرا میں آرزُؤں کی پیاس لیے پِھرتا ہوں

سَانولی رَنگت کا  اِک عام سا لڑکا

اُلجھنیں بَڑی خاص لیے پِھرتا ہے

Friday, August 12, 2022

POETRY "LOVE"

August 12, 2022 0
POETRY "LOVE"

 تھی وہ میکدے کی اک نظر 

میں تھا شربِ خمر کا ہمسفر 


تو جو حشر بر پا کرگئی 

میری ساری عمر کا تھا صبر


مجھے قیدی اپنا بنا گئی 

میں جو ہر جگہ کا تھا حر پسند 


میں وصالِ یار کی ضد میں تھا 

وہ کمالِ حسن کی اک جھلک 


میں تھا آنکھ سے باحجاب شخص

وہ تھی آنکھ سے حسنِ ملک


میں جو فخرِ ذاتِ انا میں مست 

وہ انا کی تھی مجھ سے الگ 


میں فراقِ دل سے مرا نہیں 

وہ وصالِ یار کے دکھ سے مرگ


کاظم خمارِ غم کے حصار میں

وہ تھی صنفِ ناز کی ماہ وش


میں ہوں عبد اس معبود کا 

جو ہے قادر و کلِّ خلق کا


مجھے کرب ایسے ملے ہیں 

میری بات بات پہ ہے سسک

Sunday, August 7, 2022

POETRY "URDU"

August 07, 2022 0
POETRY "URDU"

 اردو 

    کہیں ریشم، کہیں اطلس، کہیں خوشبو رکھ دوں

       یہ تمنا ہے،  تیری یاد کو  ہرسو رکھ دوں


            یہ تبسم،  یہ تکلم،  یہ نفاست،  یہ ادا

        جی میں آتا ہے تیرا نام میں اردو رکھ دوں

POETRY "LOVE"

August 07, 2022 0
POETRY "LOVE"

 "‏تُمہیں خبر ہے، تُم آخری تھی؟"


"‏تُمہیں خبر ہے، تُم آخری تھی؟"


سراب جیسا وصال دے کر

پلٹ گئی ہو


مُجھے امیدوں سے تب بھی کوئی امید نا تھی

مُجھے اُمیدوں سے اب بھی کوئی اُمید نہیں  ہے


مگر جلن ہے 


میرا سینہ تندور کر کے پلٹ گئی ہو

تُمہارے سارے گناہ مینے اپنے ہی سر لئے ہیں


تمہیں خبر ہے؟


مَیں زندگی بھر خطائیں کر کے

دُعائیں کر کے نہ گڑگڑایا


تُمہارے بعد اب تُمہاری خاطِر

مُجھے دعاؤں کی لَت لگی ہے


جو تُم سے پہلے کا واقعہ تھا

اُسے تو بس سرسری لیا تھا


مگر مُجھے یہ خبر کہاں تھی

تم آخری ہو؟


سو اب تو آؤ اور آ کے دیکھو  

مَیں عِشقِ تھل کا کوئی پُنَل ہوں


وجود کھاتی ہے ریت جس کا

مذاق اُڑاتی ہے رات جس کا

تُمہیں خبر ہے؟

POETRY "ABOUT GIRL" سنو گڑیا

August 07, 2022 1
POETRY "ABOUT GIRL"    سنو گڑیا




"سنو گڑیا"

POETRY ABOUT DOLL

ابھی تم عشق مت کرنا

ابھی گڑیا سے کھیلو تم

تمہاری عمر ہی کیا ہے

فقط سولہ برس کی ہو

ابھی معصوم بچی ہو

نہیں معلوم ابھی تم کو

کہ جب ہی عشق ہوتا ہے

تو انسان کتنا روتا ہے

ستارے ٹوٹ جاتے ہیں

سہارے چھوٹ جاتے ہیں

ابھی تم نے نہیں دیکھا

کہ جب ساتھی بچھڑتے ہیں

تو کتنا درد ملتا ہے

کہ ہر فرقت کے موسم میں

ہزاروں غم ابھرتے ہیں

 ہزاروں زخم کھلتے ہیں

سنو گڑیا میری مانو

پڑھائی پر توجہ دو

کتابوں میں گلابوں کو

کبھی بھولے سے مت رکھنا

کتابیں جب بھی کھولو گی

یہ کانٹوں کی طرح دل میں

چبھیں گے خون بہائیں گے

تمہیں پہروں ستائیں گے

کسی کو خط نہیں لکھنا

لکھائی پکڑی جاتی ہے

بڑی رسوائی ہوتی ہے

کسی کو فون مت کرنا

وہ آوازیں ستاتی ہیں

میری نظمیں نہیں پڑھنا

یہ محشر اٹھا دیں گی

 تمہیں پاگل بنا دیں گی

کاظم کی بات مانو گڑیا

اپنی تقدیر سے تم کھل کے مت لڑنا

ابھی گڑیا سے کھیلو تم

ابھی تم عشق مت کرنا۔